نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کوآج طلب کرلیا

لاہور:نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں تحقیقات کے لیےآج ایک بار پھر طلب کرلیاہےاور انہیں پنجاب پاور کمپنی کیس میں تحقیقات میں شامل ہونے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو اس سلسلے میں سوالنامہ بھی دیا گیا تھا، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف چند دن پہلے بھی نیب میں پیش ہوئے تھے، جہاں ان سے2گھنٹے سے زائد سوال وجواب کئے گئے تھے۔