ملتان میں ڈبل پھاٹک کے قریب مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تلخی کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں پی ٹی آئی کے 4 اور مسلم لیگ ن کے 3 کارکنان شامل ہیں جن میں سے بعض کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ اس کے الیکشن کیمپ پر ن لیگ کے کارکنوں نے حملہ کیا۔
واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان تھانہ جلیل آباد پہنچے اور یوسی چیئرمین منورقریشی کی مدعیت میں ن لیگ کے 16 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔