ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے روس میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے دوران 25 ملین سائبر حملوں کا انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔
روس کے صدر پوٹن نے گزشتہ روز سیکیورٹی حکام کے ساتھ اہم میٹنگ میں بتایا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے دوران روس کے اطلاعاتی ڈھانچے پر 25 ملین سائبر اور مجرمانہ حملے کیے گئے ہیں جنہیں ماہر ٹیم نے ناکام بنا دیا ہے۔
ان کا مزید کہا تھا کہ روس کی کامیابی سے خوفزدہ لوگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے روس کی بدنامی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہتے۔
تاہم روسی پوٹن نے حملے کے ’ذمہ دار‘ کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی اور نہ ہی کرملین کی جانب سے اس حوالے سے مزید وضاحت پیش کی گئی ہے۔