اسلام آباد:انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان (ایچ آر سی پی) نے رواں ماہ عام انتخابات میں ’کھلے عام، جارحانہ اور ڈھٹائی سے‘ انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے سے خبر دار کردیا۔
امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق نمایاں سماجی کارکن آئی اے رحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک کے جمہوری حکومت سے تنازعات کے شکار رشتے میں یہ انتہائی ’گندے انتخابات‘ ہوں گے۔
ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں مختلف انتباہ جاری کیے جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کارکنان کو اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے اور ان کے چند امیدواروں کو نشست سے دستبردار ہونے کے الزامات شامل ہیں۔