سعودی عرب میں پاکستانی کے قتل پر5افراد کاسرقلم

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ڈکیتی اور قتل کے جرم میں دو سعودیوں سمیت 5 افراد کا سر قلم کردیا گیا۔

خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام افراد پر گودام میں ڈکیتی کے دوران گودام کے سیکیورٹی گارڈ کو مارنے اور ان کے موبائل فون کو زبردستی اٹھانے کا الزام تھا۔

وزارت داخلہ کا کہناتھاکہ پانچوں افراد میں سے دو کا تعلق سعودی سے ہے جبکہ دیگر تین افراد کا تعلق افریقی ملک چاڈ سےہے۔

وزارت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا تھا اور مجرمان کو سزائے موت کیسے دی گئی ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں عام طور پر سزائے موت کے مجرمان کا سر تن سے جدا کردیا جاتا ہے۔