اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پرویز رشیدنے کہا کہ نوازشریف کو وطن واپسی پر وہ عزت و تکریم نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق تھے ، کونسی سی ایسی ضرورت تھی کہ پنجاب کو بندکردیا جائے اور گرفتاری کے لئے رینجرز کوطلب کرلیا جائے ۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا کہ جیل میں نوازشریف کے ساتھ ہونیوالی بدسلوکی خبروں پرتشویش ہے ،اب نوازشریف جیل میں ہیں اور نیب کی تحویل میں ہیں تو ان کو احتساب عدالت میں حاضر ی سے کیوں محروم رکھاگیا ؟ اس سے ہماری تشویش میں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اگر ہائیکورٹ سے فیصلہ ان کے حق میں ہوگیا تو ان کو جو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے اس کا جواب کون دیگا ۔
پرویز رشید نے کہا کہ ہماری جدوجہد پاکستان کو اس دنیا کا حصہ بنانے کے لئے ہے جہاں اس قسم کے واقعات نہ ہوتے ہوں۔
ہمارے ساتھ یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے اور آج بھی جب ہم کو اس انتخاب سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور انتخابات کوچوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو پاکستان کے عوام 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر اس چوری کوروکیں گے ۔