نئی دہلی: بھارت میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں11 افراد ہلاک ہو گئے ۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث ریاست کیرالہ کے مختلف اضلاع میں درخت جڑوں سے اکھڑےگئے، چھتیں گرنے اور دیگر مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔
بارشوں کی وجہ سے ریاست بھر میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں، ریاست میں ریلوے اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔