امریکی پابندیوں کیخلاف ایران کا عالمی عدالت سے رجوع

 

تہران :ایران نے امریکا کی ممکنہ پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا، ایران کا موقف ہے کہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے خلاف امریکا کو جوابدہ ہونا ہوگا، امریکا کو عالمی قوانین توڑنے کی عادت ہے، امریکا کی جانب سے قانون اور سفارتکاری کی توہین کے باوجود ایران قوانین کا احترام کرنے پر کاربند ہے۔