بھارت میں بہن نے اپنے بھائی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے انوکھا اور خطرناک کام کرڈالا۔
بھارت کی ریاست ہریانہ کے ایک ضلع گورکھ پورمیں 7 ویں جماعت کی طالبہ نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے اسکول میں طالبِ علموں کے لئے پکائے گئے کھانے میں زہرملادیا۔
ٹائمزآف انڈیا کے مطابق اسکول کے باورچی نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اسکول میں افراتفری پھیل گئی۔
پولیس اوراسکول انتظامیہ نے فوری طورپرایکشن لیا اور کھانے کا معائنہ کیا تاہم کسی بھی طالبِ علم کی حالت خراب ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
پولیس کے مطابق طالبہ اوراس کی والدہ سے تفتیش کی گئی تاہم اس نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کھانے میں کوئی چیزنہیں ملائی۔
پولیس کے مطابق لیبارٹری رپورٹ کا انتظارکا جارہا ہے جس کی بنیاد پر ضروری ہوا تو لڑکی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
رواں برس اپریل میں اسی اسکول میں ایک حادثہ ہوا تھا جس میں مذکورہ طالبہ کے بھائی کو 5 ویں جماعت کے ایک طالبِ علم نے سر پر اینٹ ماردی تھی جس سے وہ ہلاک ہوگیا تھا۔