بینکاک:ایک ہفتہ سے زائد تک تھائی لینڈ کی غار میں پھنسی بچوں کی فٹبال ٹیم کے بارہ کھلاڑیوں سمیت کوچ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
غار میں مشکل وقت گزار کر آنے والے بچے اور ان کے کوچ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے
وہ ڈسچارج کے بعد پہلی بار میڈیا اور عوام کے سامنے آئے اور خود پر گزرنے والی روداد سنائی جبکہ بچوں نے اس ریسکیو آپریشن کے دوران زندگی سے ہاتھ دھونے والے ریسکیو اہلکار کو خراش تحسین پیش کیا ۔
نئی زندگی ملنے پر بچوں نے اپنے کوچ کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی
گھر پہنچے تو بچوں کے والدین خوشی سے نہال ہوگئے اور کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
واضح رہے چھبیس روز قبل تھائی کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے علاقے میں بچوں کی ٹیم جن کی عمریں 11سے 16سال تھیں اپنے کوچ کے ساتھ غارون کی سیر کیلئے گئے تھی اور بارش کے باعث وہاں پھنس گئی جنہیں مختلف ریسکیو اداروں کی ٹیم نے پہلے چار اور پھر باقی افراد کو بحفاظت غار میں سے ریسکیو کرلیا گیا۔