سونے اور ہیروں سے مزین جیکٹ تیار

 

سونے اور ہیروں سے مزین اشیاء ہمیشہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔ حال میں پیش کی جانیوالی اس جیکٹ کو ہی دیکھ لیں جو خالص سونے اورہیروں سے مزین ہے ۔انفینیٹی نامی یہ جیکٹ2.1 کلو گرام وزنی ہے جو 3مہینوں کی محنت کے بعد تیار ہوئی ہے ۔

 

 

چوبیس قیراط سونے اور 129سی ٹی کے شفاف ہیروں سے سجی یہ دلکش جیکٹ4.6ملین ڈالرکی خریدی جا سکتی ہے جو ڈیزائن اور فیشن کے تمام تقاضوں کے عین مطابق ہے تاہم اس جیکٹ کو چوروں سے بچا کے رکھنا ضروری ہے۔