تہران:ایران نے اپنے پاس 950ٹن یورنیم رکھنے کا دعویٰ کرکے عالمی طاقتوں کولرزہ بر اندام کر دیا ہے ۔ یہ دعویٰ ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین ایرانی ایٹمی کمیشن علی اکبر صالح نے کہا ہے کہ 950ٹن یورنیم ہمارے ایٹمی پروگرام کے لئے کافی ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈ وانس سینٹر ی فیوجز بنانے کی فیکٹر ی کے آلات بھی مکمل ہوچکے ہیں۔
جبکہ ایرانی صدارتی چیف آف اسٹاف کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کو ایرانی صدر سے ملنے کی شدید خواہش ہے جبکہ ایرانی صدر کی جانب سے ٹرمپ کی ملاقات کی درخواست 8بار مسترد کی جا چکی ہے ۔حکام کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ جوہری مسئلے پر بات چیت نہیں کرے گا ۔