شاندار فِلنگ ، ٹاپنگ کے ساتھ سو نے کے ورق سے سجی آئس کریم

نیویارک:گرمیوں میں ٹھنڈی ٹھار آئس کھانے کا بھی الگ ہی مزہ ہے ۔ نیو یارک کے ایک ریسٹورنٹ میں سونے کے ورق میں لپٹی آئس کریم بھی خوب توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔

ایک آئس کریم پارلر میں 24 قیراط سونے کے ورق سے سجی اس آئس کریم کی سجاوٹ میں تتلیاں استعمال کی گئی ہیں جبکہ کرسٹل بال سے سجے سونے کے ذرات اور آئس کریم کا مزیدارذائقہ کھانے والوں کے منہ میں پانی بھر لاتا ہے۔

بسکٹ سے لے کر فِلنگ اور ٹاپنگ شاندار انداز میں کی جاتی ہے اور اعلیٰ معیار کے اجزاء سے بنی یہ آئس کریم اپنی فلنگ اور ٹاپنگ کی وجہ سے خاص اہمیت حاصل کر رہی ہے جس کی قیمت1ہزار 500ڈالر متعین کی گئی ہے ۔