قومی احتساب بیور(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پشاور بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔
چیئرمین نیب نے منصوبے کی تحقیقات کا حکم ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دیا ہے ۔
انہوں نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات کریں کہ بی آر ٹی منصوبہ مقرر مدت میں مکمل کیوں نہیں ہوااور منصوبے کی برووقت تعمیر میں تاخیر کیوں ہوئی؟
چیئرمین نیب نے بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں حیران کن اضافہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کی بھی ہدایت کی ۔
منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 49 ارب 36 کروڑ روپے تھا جو بڑھ کر 64 ارب روپے ہوگیا ہے ۔