عراق میں مہنگائی کےخلاف احتجاج،سرکاری عمارتیں نذر آتش

 

بغداد :عراق میں بیروز گاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران مختلف شہروں میں مرنیوالے افراد کی تعداد9ہوگئی ۔کئی سرکار عمارتیں نذر آتش کردی گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق بصرہ میں ہزاروں افراد بیروز گاری اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اورحکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

احتجاج کے دوران پولیس اور شہریوں میں چھڑپو ں کے مختلف واقعات میں 9افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیو انیہ میں گارڈ ز نے ایک شہری کوگولی مار کر ہلا ک کردیا ۔ شہریوں کی جانب سے عراق کے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جن میں شہریوں نے سرکاری عمارت کو نذر آتش کرنا شروع کر دیا ہے ۔