اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ بڑے بڑے مگر مچھ اڈیالہ جیل جائیں گے اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے۔
کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خانے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ شہباز شریف کے چہرے پر خوف دیکھ رہا ہوں،مجھے لگتا ہے خواب میں بھی شہباز شریف کو میں نظر آتا ہوں۔
عمران خان نے کہاکہ میرا مقابلہ نواز شریف اور ان کے پیچھے کھڑی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے ہے، یہ لوگ 300 ارب روپے چوری کر کے یہ لوگ مظلوم بنے ہوئے ہیںاور انڈین میڈیا نواز شریف کی تعریف کررہاہےمیں انڈیا سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر آپ کے ملک کا سربراہ عوام کے پیسے چوری کرے تو آپ اسے وزیراعظم رہنے دیں گے؟۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ نیا معاہدہ عمرانی ہونا چاہیے، عمرانی معاہدہ کے نام سے نیا گیم کھیلا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کا کام قانون سازی ہوتا ہے اور کرپشن ہوتی ہی اس وقت ہے جب ترقیاتی فنڈ اراکین اسمبلی کو ملتا ہے، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے وہ لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔