لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عادی مجرم نے 668 ویں بار جرم کیا ہے جو بذات خود ایک ریکارڈ ہے، پیٹرک نے پہلا جرم 14 سال کی عمر میں کیا، اب تک 23 برس جیل میں گزارے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 62 سالہ پیٹرک ریان نے پہلا جرم 14 برس کی عمر میں کیا تھا اور اب تک وہ 23 برس مختلف جیلوں میں قید رہے ہیں، اپنی 50 ویں سالگرہ پر بھی ریان جیل میں ہی تھے، حال ہی میں ریان نے 668 واں جرم کیا ہے جس پر انہیں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرک ریان کے جرم کا ریکارڈ اتنا طویل ہے کہ اسے لکھنے کے لیے پورا رجسٹرڈ درکار ہوگا اور لنکا شائر پولیس نے اس کا ریکارڈ پرنٹ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اسے نہ چھاپنے کا مشورہ دیا ہے۔
تازہ واردات میں انہوں نے 24 اپریل کو چلتی بس میں ایک خاتون مسافر سے بدتمیزی کی، اس کے بعد وہ دوسری بس میں سوار ہوئے اور وہاں بھی لڑائی جھگڑا کیا، گرفتاری کے بعد جج نے ریان کو فوراً جیل بھیج دیا۔