سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظا لم جاری ہیں ، بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشیدگی کے پیش نظر علاقے کا مکمل محاصرہ کرلیا گیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔
دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ ماورائے عدالت قتل کو پولیس مقابلے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں نوجوان مسلح تھے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دو طرفہ مقابلے کے بعد مارے گئے۔