فخرزمان نے ون ڈے میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

بولاوائیو: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان ایک روزہ میچ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
فخر زمان نے یہ کارنامہ 18 میچز میں انجام دیا جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز سر ویون رچرڈ اور قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم کے واپس تھا، انہوں نے 21 میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
یاد رہے کہ زمبابوے کے خلاف چوتھےون ڈے میں فخرزمان نے ڈبل سنچری بھی بنائی تھی جو کہ پاکستان کی جانب سے انفرادی حیثیت میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا اسکور ہے۔