کراچی : کراچی میں پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی میدان سجا لیاہے جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد جاری ہے جبکہ جلسے سے خطاب کرنے کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کراچی پہنچ گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے عمران خان نے کہاکہ 25 جولائی ملک میں تبدیلی کا دن ہےاور پولیس سے درخواست ہے کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ عمران خان نے کہاکہ کراچی جلسے میں سندھ کی عوام کو پیغام دینے کیلئے آیا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ایک غیر ملکی مخلوق اندرانی مافیا سے ملی ہوئی ہے اس سے متعلق میں جلسے میں عوام کو بتائوں گا۔
انتخابات سے قبل دھاندلی کے الزامات چور مچائے شور کے مترادف ہیں۔