امن اور جمہوری عمل کے دشمن سیاسی رہنماؤں کونشانہ بنارہےہیں،آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خودکش حملے میں اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک اور محب وطن سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملے میں اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہےاور کہاہے کہ سیاسی رہنماؤں کو امن اور جمہوری عمل کے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہمارے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم اور ثابت قدم ہیں۔