لاہور:سی آئی اے اقبال ٹاون پولیس نے بڑی کارروائی کر کے2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2 کلو افیون برآمد کرلی۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
ملزمان عمران اور خالد کو راوی ٹول ناکے پر کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت2 کروڑ سے زائد ہے۔سی آئی اے پولیس نے دونوں ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کو قبضے میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔