پشاور میٹرو بس منصوبے کی انکوائری کا آغاز

پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر اضافی لاگت اور تاخیر سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
گزشتہ روز نیب کی خصوصی ٹیم کی جانب سے پی ڈی اے بلڈنگ سے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لیا تھا۔ جس کی باقاعدہ طور پر انکوائری شروع کی جائے گی۔
دوسری جانب پی ڈی اے حکام نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں منصوبے کی لاگت میں اضافے اور تاخیر پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منصوبہ لاہور میٹرو سے کافی مختلف ہے۔