پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ثقافت سے بے حد متاثر ہیں ،انہوں نے مسواک کا استعمال کرکےسب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
جرمن سفیر نے حال ہی میں اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں کی سیر کی ،پہاڑی علاقے میں جب انہیں دانت صاف کرنے کی ضرورت پیش آئی تو انہوں نے دیسی انداز اپنایا اور مسواک سے دانت صاف کیے اور اپنی ایک تصویر سماجی رابطوں کی یب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اورلکھا کہ ’پہاڑوں کے درمیان بغیر پانی کے دانت کیسے صاف کیے جاتے ہیں؟ ایک پاکستانی دوست نے مجھے بتایا کہ ملیٹھی (مسواک) کا استعمال کریں۔
یہ اچھا تھا اور کام کر گیا۔ کیا آپ نے کبھی یہ تجربہ کیا ہے؟‘جس کے بعدٹوئٹر صارفین کی جانب سے انکے دیسی انداز کو خوب پسند کیا جارہاہے۔
how to brush your teeth without water in the middle of the mountains? a #pakistani friend told me to use a liquorice root. It actually worked and felt clean afterwards. have you ever tried that? pic.twitter.com/KffX6DwzLI
— German Embassy Islamabad (@GermanyinPAK) July 21, 2018