کراچی:الیکشن سے چند گھنٹے قبل کراچی میں متعدد پولنگ اسٹیشن تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کےمطابق کراچی کےحلقے این اے243 میں 18ہزار ووٹرز کے8 پولنگ اسٹیشن تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق جو پولنگ اسٹیشن تبدیل کئے گئے ہیں وہ گلشن اقبال میں ایف بی آر کی عمارت میں قائم کئے گئے تھےاور انہیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تبدیل کیا گیا ہے۔نیاپولنگ اسٹیشن گلستان جوہر کے گورنمنٹ اسٹیشن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں بنایا گیاہے
اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، ایم کیوایم پاکستان کے علی رضاعابدی ،پیپلزپارٹی کی شہلا رضا اور ایم ایم اے کے اسامہ رضی مدمقابل ہیں۔