جکارتہ :انڈونیشیا میں2چہرے والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے،گیلانگ نامی یہ بچہ انڈونیشیا کے شہر باٹم میں پیدا ہوا ہے جس کے2چہرے اور2 دماغ ہیں۔
گیلانگ نامی اس بچے کے دماغ میں مائع بھررہا ہے جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ کیفیت بچے کے والدین کے لیے بے بسی کی وجہ بنی ہوئی ہے کیونکہ وہ اس کا علاج کرانے سے قاصر ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=XCmQAhQSdAA
بچے کی والدہ ارنل اساری اور والد مصطفیٰ اپنے بچے کو بچانا چاہتے ہیں۔ مقامی ڈاکٹروں نے کہہ دیا ہے کہ وہ اس بچے کا آپریشن نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔یہ بچہ ماں کا دودھ پینے سے قاصر ہے اور اسے نلکی سے ڈبے کا دودھ دیا جارہا ہے۔دوسری جانب ماہرین نے کہا ہے کہ یہ بچہ اس کیفیت میں بہت عرصے تک زندہ نہیں رہ سکتا۔