Shabaz Sharif, the younger brother of ousted Pakistani Prime Minister Nawaz Sharif and the head of Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), casts his vote during Pakistan's general election at a polling station in Lahore on July 25, 2018. Polls opened on July 25 in a tense, unpredictable Pakistani election that could be former World Cup cricketer Imran Khan's best shot at power, after a campaign marred by allegations of military interference and a series of deadly attacks. / AFP PHOTO / WAKIL KOHSAR

نادراکا دفاتر آج دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان

کراچی: ترجمان نادرا کے مطابق نادرا دفاتر آج دن دو بجے تک کھلے رہیں گے، شہری نادرا دفترسے شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹ ڈال سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق نادرا نے5دن میں ساڑھے6لاکھ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیے، 5دن میں ساڑھے6لاکھ کا رڈز پرنٹ ہوئے ہیں، کوریئر کمپنی نے5لاکھ85ہزار کارڈز سینٹرز پر پہنچادیئے ہیں۔
ترجمان نادرا کا مزید کہنا ہے کہ 5دن میں3لاکھ شہریوں کو ان کے شناختی کارڈز مل چکے ہیں، تقریباً3لاکھ شناختی کارڈز نادرا سینٹرز پرموجود ہیں،۔
ترجمان نے بتایا کہ کارڈ پرنٹنگ عمل 24 گھنٹے کی بنیاد پر جاری رہا، شہری نادرا دفتر سے شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹ ڈال سکیں گے۔
نادرا دفاتر آج دن دو بجے تک کھلے رہیں گے، شہری نادرا دفترسے شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹ ڈال سکیں گے۔
خیال رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جس میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔