کراچی: سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے جارہےہیں ،تاہم تحریک لبیک پاکستان نے کارکنوں کو نتائج نہ ملنے تک پولنگ اسٹیشنوں کے باہر دھرنا دینے کی کال دے دی۔
ترجمان تحریک لبیک پاکستان اویس نورانی کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں ہمیں نتائج نہیں دئیے جا رہے ہیں اورمختلف پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45بھی فراہم نہیں کیے گئےہیں اور نتائج بھی تبدیل کیے جارہےہیں۔