خورشید شاہ نے 1988 سے مسلسل ایم این اے منتخب ہونے کا ریکارڈ قائم کردیا

 

سکھر:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کا منفرد اعزاز ،سید خورشید احمد شاہ نئی قومی اسمبلی میں وہ واحد رکن پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے 1988 سے لیکر اب تک مسلسل منتخب ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ30 برسوںمیں خورشید شاہ نے تمام الیکشن جیتے اور مسلسل اور بلاتوقف 30 سالہ عوامی نمائندگی کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس طرح وہ پارلیمنٹ میں مسلسل 30 سال گزارنے والے اور انتخابات میں ہمیشہ ناقابل شکست رہنے والے واحد رکن پارلیمنٹ بن گئے۔