پی ٹی آئی پنجاب میں بھی اپنی حکومت بنائے گی۔ نعیم الحق کا دعویٰ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں بھی اپنی حکومت بنائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان سب سے زیادہ جمہوریت پسند لیڈر ہیں، عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھا کر جمہوریت پسند حکومت کی مثال قائم کریں گے۔
نعیم الحق نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں خیبرپختونخوا کے عوام نے دوبارہ منتخب کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہم سندھ میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کراچی سے ہماری جماعت نے 11 قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کرکے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا صفایا کر دیا ہے۔