ملکی تاریخ کے شفاف ترین الیکشن پہلی بار ہوئےہیں۔ چوہدری شجاعت حسین

گجرات:مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں ایسا شفاف الیکشن پہلی بار ہوا ہے، یہ الیکشن پاک فوج کے حق میں ریفرنڈم تھا۔
گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نےکہا کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری حسین الہی نے 40،40ہزار لیڈ حاصل کی ہے۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شریف برادران نے نے گجرات سے دشمنی کی تھی، عوام نے ووٹ کی طاقت سے انہیں مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھارت نواز تھے اس لیے عوام نے ان کے خلاف فیصلہ دیا، عوام کا جذبہ اسی طرح قائم رہا تو کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکےگا۔