ناسا نے ’’سورج‘‘ پر جانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔راکٹ تیار

واشنگٹن :ناسا نے مریخ اور چاند کے بعد سورج کو چھونے کی کوشش شروع کردی ہے اور 6 اگست کو خصوصی اسپیس کرافٹ سولر پروب لانچ کیا جائے گا جس کے لیے انتہائی طاقتور راکٹ ڈیلٹا 4 تیارکر لیا گیا ہے۔

ناسا کی جانب سے سورج کو چھونے کیلئے خصوصی اسپیس کرافٹ سولر پروب لا نچ کیا جائے گا۔ سولر پروب کے لیے انتہائی طاقتور راکٹ ڈیلٹا 4تیارکر لیا گیا ہے۔

ڈیلٹا 4معمول سے 55 گنا زیادہ انرجی فراہم کرے گا ۔ سورج کے قہر سے بچنے کے لیے سولر پروب کوخصوصی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق پروب پر5انچ کا کاربن کمپوزٹ سولر شیلڈ کا کور ہوگا۔ پروب فضا میں سورج سے متعلق دریافت کرے گا۔

واضح رہے کہ ناسا کی فضا میں سورج اور اس کے اردگرد کی فضا کے حوالے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی یہ پہلی مہم ہے