یمنی فوج کے آپریشن میں 25 حوثی باغی ہلاک

 

صنعا: صوبہ البیضا میں یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن کرکے ضلع الملاجم کا بیشتر علاقہ آزاد کرا لیا ہے، آپریشن کے نتیجے میں 25 حوثی باغی ہلاک اور10 زخمی ہوئے۔یمنی فوج نےباغیوں کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کر لیے ۔

 

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سرکاری فوج نے کارروائی الحجفہ کے علاقے سے شروع کی اور پیش قدمی کرتے ہوئے عفر تک پہنچ گئی، اس طرح 40 کلو میٹر کا علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے، مزید 18کلو میٹر کا علاقہ اب بھی باغیوں کے قبضے میں ہے۔