مصر کے درالحکومت قاہر ہ میں ایک چڑیا گھر کی انتظامیہ کاشہریوں کو بنانے کا راز فاش ہوگیا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نےایک گدھے پر پینٹنگ کرکے اسے زیبرا بنا یا ہوا تھا لیکن ایک نوجوان نے اس حقیقت کا پردہ فاش کرتے ہوئے زیبرا نماگدھے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں ،جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں محمود سرحان نامی ایک نوجوان نے قاہرہ کے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں وہ ایک زیبرا کو دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔
وہ سوچ میں پڑ گئے کہ زیبرا کے کان چھوٹے ہوتے ہیں جب کہ چڑیا گھر میں موجود زیبرا کے کان بڑے ہیں، دوسری جانب زیبرا کی تھوتھنی (منہ) سیاہ رنگ کی ہوتی ہے، جبکہ اس زیبرا کا منہ سرمئی رنگ کا ہے۔
اس کا کہناتھاکہ اس یقین ہو گیا کہ گدھے پر کالے رنگ سے مصوری کرکے اسے زیبرا جیسی شکل دی گئی۔
بس پھر کیا تھا، انہوں نے زیبرا کے ساتھ ایک سیلفی اور اس کی چند تصاویر لیں اور اسے ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ کردیا۔جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ پوسٹ کردہ تصویر پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور زیبرے اور گدھے کی تصاویر بھی شیئر کرکے دونوں کے درمیان فرق واضح کیا۔