این اے 13 مانسہرہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی نشست این اے 13 مانسہرہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی صالح محمد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
صالح محمد کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
ملاقات کے دوران سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین، سینیٹر اعظم سواتی اور پرویز خٹک بھی موجود تھے۔
صالح محمد نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کی۔
صالح محمد خان نے کہا کہ امید ہے زیادہ تر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔