اے پی سی کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا، خواجہ آصف

لاہور: سابق وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے کل جماعتی کانفرنس کی تجویز کیخلاف بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں جس قسم کے فیصلے ہو رہے ہیں اس سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔ ہم نے عمران خان کی روایات کو جاری نہیں رکھنا، ہم جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے کیونکہ جمہوریت کو نقصان پہنچا تو وفاق کو نقصان ہو گا۔