آتش بازی کے الزام میں بلدیہ اوکاڑہ کے کونسلر گرفتار

اوکاڑہ: پولیس نے بلدیہ اوکاڑہ کے کونسلر محمد اکرم طاہر کو آتش بازی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کی جانب سے کونسلر محمد اکرم طاہر کو آتش بازی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جس پر مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ایم این اے چوہدری ریاض جج اور ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کونسلر اکرم طاہر کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیاگیا۔
مظاہرین نے کہا کہ جب کونسلر کو گرفتار کیا گیا اس وقت اوکاڑہ میں2گھنٹے سے بارش ہورہی تھی جس کے باعث آتش بازی کرنا ممکن نہیں تھا،ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دوسری جانب اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے کونسلر اکرم طاہر قانون شکنی میں ملوث ہیں۔