ہ فضائی آپریشن میں قندھار کے اضلاع معروف اور شاہ ولی میںکیاگیا۔فائل فوٹو
ہ فضائی آپریشن میں قندھار کے اضلاع معروف اور شاہ ولی میںکیاگیا۔فائل فوٹو

افغانستان میں مڈوائف ٹریننگ سینٹر پر حملہ

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہرجلال آباد میں مڈ وائف ٹریننگ سینٹرپر حملہ کیا گیا ہے جس میں کم یزکم 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے مڈ وائف ٹریننگ سینٹرپر حملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ وہاں سے دھماکوں اورفائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ 3 حملہ آوروں نے ٹریننگ سینٹر میں گھس کر حملہ کیا ۔ تاہم وہان موجود کئی خواتین کو بچالیا گیا ہے جو وہاں مڈ وائف کی تریبت لیتی تھیں جن میں سے بیشتر کا تعلق صوبہ نورستان سے ہے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزاورایمبولینیسیں ٹریننگ سینٹر پہنچ گئیں اوراطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔