کامیاب امیدوار4اگست تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے 4 اگست تک انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کو تمام تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ امیدوار 4اگست تک تفصیلات جمع کرائیں بصورت دیگر کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری نہیں کیے جائیں گے۔

امیدواروں کی جانب سے اخراجات کے تفصیلات مہیا کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔

امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات کے لیے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس اور خرچے کی تمام رسیدوں سمیت شائع شدہ تشہیری مواد کا ایک ایک نمونہ بمعہ پبلشر کے نام کے بھی جمع کروانا ہوگا۔

مقررہ حد سے زیادہ اخراجات کرنے والوں امیدواروں کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔قواعد و ضوابط کے تحت کامیاب امیدواروں کو انتخاب سے دس دن کے اندر اندر فارم ’سی‘ پُر کر کے ریٹرنگ آفیسر کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھجوانا ہوتا ہے جب کہ ناکام امیدواروں کو اخراجات کی تفصیل 30 روز میں بھجوائی جا سکتی ہیں۔