خضدار کے قریب مسافربس الٹنے سے 8 افراد چل بسے

کوئٹہ: خضدار کے قریب مسافر بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابقجس کے نتیجےمیں 8 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی  ہوگئے۔

لیویز کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث ونگو کے مقام پر الٹی اور موقع پرہی 5 افراد چل بسے جبکہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری جائے حادثہ پہنچ گئی اورزخمیوں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔