میلبرن:آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اگلے ماہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا بین الاقوامی انٹیلی جنس اتحاد فائیو آئیز کا رکن ہے اس لیے وہ حملے سے متعلق امریکا سے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ بھی کر رہا ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا اور کہا کہ پوری دنیا ایران سے متعلق امریکی صدر کے رویے سے آگاہ ہے۔رپورٹ سے متعلق ایران کی القدس فورس نے صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کرنا چاہئے۔