جکارتہ : انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ملک انڈونیشیا کے وسطی جزیرے لومبک میں اتوار کی صبح 7 بجے کے قریب خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔
انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ لومبک جزیزہ پوری دنیا سے انڈونیشیا آنے والے سیاحوں کا پسندیدہ سیاحتی مقام ہیں جہاں عموماً بے تحاشا سیاح موجود رہتے ہیں۔
امریکی زلزلہ پیما کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے ریکٹر اسکیل پر 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں درجنوں گھر زمین بوس ہوگئے ہیں اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا اندازہ کرلیا گیا ہے کہ البتہ تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، تاہم ہم ابھی تک مکمل معلومات جمع نہیں ہو سکی ہیں۔