شہباز شریف کی فضل الرحمان سمیت سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سمیت سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف پمز میں نوازشریف سے ملاقات کے لئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اسلام آباد آمد سے قبل نواز شریف سے ملاقات اور ان کی صحت دریافت کرنے کے لئے حکام سے درخواست کی تھی تاہم انہیں تاحال ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف پنجاب میں حکومت سازی اوروفاق میں اپوزیشن کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماؤں سےملاقاتیں کررہے کررہے ہیں۔ شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات جاری ہے جبکہ وہ پیپلزپارٹی کے وفد سےبھی ملاقات کریں گے۔