عدالت پانامہ کے ساتھ پینڈورا پیپرز کی بھی تحقیقات کرائے۔فائل فوٹو
عدالت پانامہ کے ساتھ پینڈورا پیپرز کی بھی تحقیقات کرائے۔فائل فوٹو

سراج الحق نے پارلیمنٹ میں حلف نہ لینے کی تجویز مسترد کردی

لاہور: متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر سراج الحق نے پارلیمنٹ میں حلف نہ لینے کی مولانا فضل الرحمان کی تجویز مسترد کردی اور کہا کہ پورے وقار کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ مخالفت برائے مخالفت کے قائل نہیں۔ پورے وقار کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھیں گے اور جمہوریت کے استحکام کے لئے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
نائب صدر ایم ایم اے نے کہا ہے کہ ہم نے با کردار قیادت کو انتخابی عمل کا حصہ بنایا لیکن اداروں کی بہت زیادہ مداخلت نے رائے عامہ کو متاثر کیا اور قومی و سیاسی قیادت کو منظر سے ہٹانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا۔ کراچی سے دیر اور چترال تک انتخابی نتائج بروقت جاری نہ کئے جاسکے اور الیکشن کے پورے عمل کو مشکوک بنایا گیا۔
سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کی گردن پر انگوٹھا رکھ کر اس کی روح نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم شدید تحفظات کے باوجود نئی حکومت کو کام کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے عمران خان کا وعدہ پورا ہونے کا انتظار کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔
اجلاس میں پارٹی صدر مولانا فضل الرحمان کو اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ان سے حلف نہ لینےکا فیصلہ واپس لینے پر بھی بات ہوگی۔