بھارتی ریاست آسام میں 40 لاکھ باشندوں کی شہریت خارج

بھارتی ریاست آسام میں 40 لاکھ باشندوں کی شہریت خارج کردی گئی۔ تین کروڑ 39 لاکھ میں سے دو کروڑ 89 لاکھ شہریوں کے کاغذات درست پائے گئےہیں۔
آسام کے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کے مطابق تین کروڑ 29 لاکھ باشندوں نے شہریت کے کاغذات داخل کیے جس میں سے 40 لاکھ باشندوں کو غیر ریاستی شہری قرار دیا گیا جبکہ یہ افراد ثبوت میں اپنے جواب 28 ستمبر تک داخل کر اسکیں گے۔
حکام نے40لاکھ افراد کی تفصیل جاری نہیں کیں لیکن ریاست میں رہنے والے بنگالی نژاد شہریوں کا خدشہ ہے کہ وہ تنازعے کی زد میں ہیں۔
دوسری طرف بھارتی وزارت داخلہ نے شہریت کا حتمی فیصلہ ہونے تک ایسے افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔