ایران کےساتھ بامعنی معاہدہ چاہتاہوں:ڈونلڈٹرمپ

 

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی ڈیل کاغذکاضیاع تھا،ایران کےساتھ بامعنی معاہدہ چاہتاہوں۔صدر ٹر مپ نے کہا ہے کہ ایران چاہے تومیں ملاقات کرسکتاہوں۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ ایران کے رہنماوں سے کسی بھی وقت بغیرپیشگی شرط کے مل سکتاہوں،یہ کسی کی طاقت یاکمزوری نہیں ہے،میں سمجھتاہوں کہ یہ مناسب کام ہے،نہیں جانتاکہ ایرانی رہنماملاقات کی لیے تیارہوں گے یانہیں،بات چیت پریقین رکھتاہوں،کسی سے بھی مل سکتاہوں۔