امریکہ کا آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج مشروط بنانے کا مطالبہ

 

واشنگٹن :امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والا بیل آؤٹ پیکج چینی قرضے اتارنے کے لئے استعمال نہیں ہوناچاہئے ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کو مشروط بنانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو کوئی غلطی نہیں کرنی چاہئے ۔ ایسے بیل آؤٹ پیکج کی دلیل نہیں دی جا سکتی جس سے چینی قرضے ادا کئے جائیں۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہا ں ہیں لیکن پاکستان کو ملنے والا فنڈ چینی قرضے کی ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ۔