برسلز:بلجیئم میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسا ئیلم فراڈ یا سیاسی پناہ کی آڑ میں دھوکا دہی کرنے والے 115 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے بلجیئم میں اس موقف کے ساتھ پناہ حاصل کی تھی کہ انہیں ان کے آبائی ملکوں میں جان کا خطرہ ہے ۔ اگر انہیں یہاں پناہ نہ دی گئی تو وطن واپسی پر انہیں ہلاک کردیا جائے گا ۔
گزشتہ 6ماہ کے دوران بلجیئم اور مختلف یورپین ائیرپورٹس سے 115 ایسے افراد پکڑے گئے جنہوں نے پناہ کی درخواست کی منظور ی کے بعد ضروری کاغذات ملتے ہی اپنے آبائی ملک چلے گئے اور جب واپسی پر ان سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں اور کیوں گئے تھے تو ا نہوں نے جواب دیا کہ وہ تعطیلات گزارنے گئے تھے ۔ اس حوالے سے بیلجیئم کے پناہ گزینوں اور مائیگریشن کے معاملات کے وزیر تھیو فرانکن نے کہا کہ یہ عمل سراسر فراڈ ہے ۔ہم لوگوں کو انسانیت کی بنیاد پر پناہ دیتے ہیں لیکن وہ جھوٹ بولتے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ پکڑے جانے والے افراد میں سے اکثریت کا تعلق عراق، شام اور افغانستان سے ہے ۔ یاد رہے کہ باہمی تعاون کے یورپین نظام کے ذریعے بیلجیئم کا کوئی مسافر جب اندرون ملک کے ساتھ ساتھ کسی اور ملک کے ائیرپورٹ سے جا تا یا واپس آتا ہے تو بیلجین حکومت کے علم میں آجاتا ہے ۔
مذکورہ وزارت کے آفیشلز کے مطابق ان تمام افراد کے کاغذات کو مسترد کر دیا جائے گا