پاکستان سےپرامن ماحول میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں،بھارتی وزیرخارجہ

نئی دلی: بھارتی وزیر خارجہ اورسابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ بات چیت کے لئے حالات سازگار بنانے کی ذمہ داری پاکستان کی ہے۔

لوک سبھا میں دیئے گئے بیان میں بھارتی وزیرمملکت برائے خارجہ اموروی کے سنگھ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پاکستان سے معمول کے تعلقات رکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے تمام مسائل پرلاہوراورشملہ معاہدے کے تحت پرامن ماحول میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پروی کے سنگھ نے بتایا کہ بامعنی مذاکرات دہشت گردی ، تشدد اورمخالفت سے پاک ماحول میں ہی ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردوں کے ٹھکانے اوردہشت گردی ختم کرنے کے لئے کہتے رہے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا ہونے تک بھارت سرحد پاردہشت گردی کے خلاف مضبوط اورفیصلہ کن اقدامات کرتا رہے گا۔