تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ذلت ہوگی۔
ایران کے اہم رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک روز قبل جاری کیے گئے بیان پر فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا جس میں امریکی صدر نے ایران کو غیر مشروط مذاکرات کی دعوت دی تھی۔
تاہم کئی عوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ مئی 2015 میں جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد امریکا کے ساتھ مذاکرات کا سوچنا ناممکن ہے۔